صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان کی3 ارب روپے لاگت کے ملک کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت
ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:06
(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے کہا کہ مذکورہ کالج پر 3ارب روپے لاگت آئے گی اور باقاعدہ کلاسیں رواں تعلیمی سال سے عارضی عمارت میں شروع کی جائیں گی جبکہ اس کی اپنی عمارت ایک سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں ملک کی خواتین کی 52فیصد آبادی کو نظراندازکرنا خودکشی کے مترادف ہے اس لئے انہیںکسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ملک کی دیرپا ترقی و خوشحالی کے لئے انہیں قومی دھارے میں لازمی طورپرلانا ہوگایہی وجہ ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور نئی تعلیمی پالیسی میں لڑکیوں کے سکولوں کی شرح 35فیصد سے بڑھا کر 70فیصد کر دی ہے جبکہ ویمن یونیورسٹیوں کے قیام کوبھی تمام اضلاع تک بتدریج وسعت دے رہی ہے۔عاطف خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل لیٹریسی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور سکولوںمیں جدید ترین آٹی لیب قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے مرحلے میں ہائیر سیکنڈری سکولوں میں انٹرایکٹیو وائٹ بورڈ لگارہی ہے جس سے اساتذہ کے علاوہ طلبہ بھی برابر مستفید ہوں گے انٹرایکٹیو وائٹ بورڈکی مدد سے طلبہ کو آڈیو ویژول کے ذریعے پڑھایا اور سمجھایا جائے گا۔اس طرح کمیونٹی کے لئے سرکاری سکولوں کے آئی ٹی لیب کے سیکنڈشفٹ شروع کئے جارہے ہیں تاکہ ان لیب کا موثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.