فیصل چوک، شملہ پہاڑی چوک اور رائیونڈروڈ پر احتجاج ، ایس پیز کی سپرویژن میں ٹریفک کی روانی کو برقر ار رکھا گیا‘ڈی آئی جی ٹریفک

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر)سید احمد مبین نے کہا ہے کہ مال روڈ ، شملہ پہاڑی چوک اور رائیونڈ روڈپر احتجاج کے دوران سٹی ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرکے شہریو ں کی سہولت کے لئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقمال روڈ فیصل چوک پر میڈیسن سیلرز نے احتجاج کے دوران روڈ بلاک کر دیا، پریس کلب چوک میں طلباء نے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے احتجاج کیا جبکہ رائیونڈ روڈرپر مقامی شہریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔

سی ٹی او کے حکم پرایس پیز کی سپرویژن میں متعلقہ ڈی ایس پیز اور سیکٹر ر انچارجز نے فوری موقع پر پہنچ کر ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کئے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے بھر پور محنت اور لگن سے کام کریں ۔ محنت اور لگن سے کام کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ایسے اہلکاروں کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

متعلقہ عنوان :