جنرل ہیڈکوارٹرز سے رابطہ اور وزارت آئی ٹی سے مشاورت کے بعد ایس سی او رولز ریگولیشنز میں ترامیم بارے قابل عمل تجاویز سے ایک ہفتے میں آگاہ کیا جائے،سینیٹ ذیلی کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کی ہدایت
ایس سی او ادارہ دفاعی ضروریات کے علاوہ آزاد کشمیرو گلگت بلتستان میںمواصلات کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ، سرکاری خزانے میں ٹیکس اور منافع باقاعدگی سے جمع کراتا ہے ، یہ انتظامی بورڈ پر مشتمل ہے، حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کیا جاتا ہے ، آزادکشمیر کے 141 اور گلگت بلتستان کے مزید 81 علاقوں میں ایس سی او کو بھی کام کی اجازت دی جائے، ایس سی او حکام کی بریفنگ
پیر 26 دسمبر 2016 20:30
(جاری ہے)
پیر کو کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنونیئر سینیٹر دائود خان اچکزئی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاو،ْس میں منعقد ہوا،اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سیکرٹری ،ایس سی او اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز ایمپلائیز ٹرسٹ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس میں ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت قائم ہونے والے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائیز یشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز ایمپلائیز ٹرسٹ کے ایس آر اوز اور موجود قواعد وضوابط کے حوالے سے دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام سے مفصل بریفنگ لی گئی، وزارت حکام نے آگاہ کیا کہ کمیٹی ہدایت پر من وعن عمل کیا جائیگا۔ اور ایس سی او حکام سے مشاورت بھی کی جائے گی ۔ سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے تحت رولز ریگولیشنز میںترامیم کی ضرورت ہے ۔ کمیٹی کی طرف سے اگلے اجلاس میں ایس سی او کے حوالے سے وزارت دفاع سے بھی موقف لینے کا فیصلہ ہوا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز ایمپلائیز ٹرسٹ کے ایم ڈی نے آگاہ کیا کہ ادارے کے رولز ریگولیشنز میں کسی ترامیم کی ضرورت نہیں بورڈ آف ٹرسٹری میں تین وزارت انفارمیشن اور تین کمپنی کے نمائندے شامل ہیں ۔ پنشن میں 8 فیصد سالانہ اضافہ بورڈ فیصلوں کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ تقریباً40 ہزار پنشنرز کو ساڑھے چھ ارب سالانہ ڈاکخانوں اور بنکوںکے ذریعے ادائیگی کی جاتی ہے ۔(ع ع)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.