کپاس کے کاشتکار آنے والی فصل کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولا پر عمل شروع کریں،محکمہ زراعت

بدھ 28 دسمبر 2016 19:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آنے والی فصل کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولا پر عمل شروع کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہکپاس کی باقیات کو تلف کرنے کے لئے 15جنوری تک گہرا ہل چلائیں علاوہ ازیںکاشتکار کپاس کی باقیات تلف کرنے کے بعد خالی کھیتو ں میں ہل چلائیں تاکہ کیڑے پرندوں کی خوراک بن سکیں۔انہوں نے کہا ہے کہکپاس کی باقیات کو کپاس پیدا کرنے والے علاقوں سے دور لے جاکر تلف کیا جائے تاکہ کیڑوں اور انڈوں کی تلفی کو یقینی بنایا جا سکے۔