سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بے نامی ٹرانزیکشنز کی روک تھام کے بل ترامیم کے ساتھ منظوری دے دی
بے نا می جائیداد ثابت ہونے پر جائیداد کی ضبطگی کے ساتھ ایک سے 7 سال تک سزا ہو گی ،بے نامی ٹرانزیکشنز یا پراپرٹی کے حوالے سے مخبری کرنیوالے کیلئے انعام دینے کی شق بھی بل میں شامل ،بل میں بینکوں میں چھاپے مارنے سے متعلق سیکشن 19 سے سٹیٹ بینک حکام کااختلاف اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور کمیٹی کی جا نب سے قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے مدعو مشیر کے سا تھ تلخ کلا می
جمعرات 29 دسمبر 2016 20:19
(جاری ہے)
اجلاس میں پروٹیکشن آف اکنامک ریفارمز قانون میں ترامیم کا بل پر بحث کی گئی ۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہاکہ فارن کرنسی اکاؤنٹس پر کو ئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔ فارن کرنسی اکاؤنٹس سے کیش نکلوانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ کمرشل بنکوں میں موجود فارن کرنسی اکاؤنٹس سے رقوم کی ترسیل کی جانچ پڑتال کا باقاعدہ نظام موجود ہے۔
نجی بنک نمائندوں نے کمیٹی کو آگاہ کیاکہ اینٹی منی لانڈرنگ کے تناظر میں بھی جانچ پڑتال ہوتی ہے۔ نئے بل کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ نجی بنکوں نے ترمیم کی مخالفت کر دی۔کمیٹی نے بل کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ترمیم سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بطور پرائیویٹ ممبر پیش کی تھی۔اجلاس میںبے نامی ٹرانزیکشنزکی روک تھام کے ترمیمی بل2017 پر غور کیاگیا۔ بلیک پراپرٹی یا بے نامی اکائونٹس یا پراپرٹی پکڑنے پر ایمنسٹی دینے پرسینیٹر محسن لغاری کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ لوگ نیب کی پلی بارگین سے تنگ ہیں ایک اور پلی بارگین نہ کی جائے ۔ایک لاکھ کی پراپرٹی پکڑنے پر سو روپے جرمانہ پلی بارگین ہے ۔نیب کے کوئٹہ پلی بارگین کیس پر عوام میں اشتعال ہے۔ سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ اگر بے نامی اکائونٹس یا پراپرٹی ایف بی آر کی تحقیق میں آ گئی تو ٹرانسفر کے باوجود غیر قانونی تصور ہو گئی۔بل کے سیکشن 19کے تحت بینکوں میں چھاپے مارنے کیخلاف سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اسٹیٹ بینک حکام میں اختلاف رائے سامنے آیا۔اسٹیٹ بینک حکام نے کہاکہ بینکوں پر چھاپے مارنے اور کمپیوٹر قبضے میں لینے سے بیکنگ سیکٹر تباہ ہو جائے گا ۔چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ انکم ٹیکس اور کسٹم قوانین میں بھی ایف بی آر کو اختیار ات حاصل ہیں آج تک چھاپہ نہیں مارا ۔سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پی پی دور میں بھی ایف آئی نے اسٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں پر چھاپے مارے۔اسٹیٹ بینک کے تحفظات ہیں ۔بے نامی ٹرانزیکشنز یا پراپرٹی کے حوالے سے مخبری کرنیوالے کیلئے انعام دینے کی شق بھی بل میں شامل کی گئی ہے۔کمیٹی نے وسل بلور اور متعدد ترامیم کیساتھ بے نامی ٹرانزیکشنز کی روک تھام کا ے بل کی منظوری دیدی۔( و خ )متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.