مختلف یونیورسٹیز اورمدارس کے طلباء و اساتذہ کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ
مکالمہ کے کلچر کو فروغ دینے سے باہمی نفرتوں ،کدورتوں کو ختم کیا جا سکتا ہے : خرم نواز گنڈا پور منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت پر توجہ دی جاتی ہے،وفد سے گفتگو انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کا فتویٰ عظیم خدمت ہے،طلباء و اساتذہ
جمعرات 29 دسمبر 2016 20:50
(جاری ہے)
اس سے قبل طلباء اور اساتذہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تو ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک۔سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی ، ،سیکرٹری کوآرڈنیشن ساجد بھٹی و دیگر رہنمائوں نے انکا استقبال کیا ۔
وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ میںقائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ۔کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز،منہاج ویلفیئر فائونڈیشن اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات میں وفد نے گہری دلچسپی لی۔مرکزی سیکرٹری کوآرڈنیشن ساجد محمود بھٹی نے بریفننگ میں بتایا کہ ادارہ منہاج القرآن اپنے کسی فلاحی پراجیکٹ کیلئے سرکاری یا غیر سرکاری امداد نہیں لیتا۔تمام پراجیکٹس کیلئے ڈونیشن تحریک کے اندرون و بیرون ملک مقیم لاکھوں کارکنان دیتے ہیں ۔خرم نواز گنڈا پور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت دینی و دنیاوی تعلیم میں تفریق پیدا کی گئی ۔منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبہ ایسی اجتماعیت میں شریک ہو کر کام کریںجس میں قیادت کی پہچان تعلیم ہو ۔ملک کو مسائل کی گرداب سے جاگیر دار ،سرمایہ دار نہیں بلکہ علامہ اقبال ؒ اور قائد اعظم ؒ کی فکر کی امین قیادت ہی نکال سکتی ہے ۔سیکرٹری کوآرڈنیشن عوامی تحریک نے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے طلبہ کو تفصیلی بریفننگ دی ۔منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ضیاء الحق نقشبندی اور سنیئر صحافی صبوخ سید نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات آغوش اوربیت الزہراہ کا قیام ڈاکٹر طاہر القادری کی علم سے محبت کو ظاہر کرتے ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے تعلیمی اداروں کا جال بچھا کر ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے ۔انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کا فتویٰ عظیم خدمت ہے ،انکا تحقیقی کام آنے والی صدیوں میں امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہو گا ۔امن،بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کا اعتراف ساری دنیا کرتی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.