واشنگٹن نےروس کے35سفارتکاروں کو3دن میں امریکا چھوڑنے کاحکم دیدیا
روس کے35سفارتکاروں کو صدارتی انتخاب میں ہیکنگ کے الزام پرناپسندیدہ قراردیاگیاہے۔میڈیارپورٹس
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 دسمبر 2016 18:20
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) :واشنگٹن نےروس کے35سفارتکاروں کو3دن میں امریکا چھوڑنے کاحکم دیدیا،روس کے35سفارتکاروں کو صدارتی انتخاب میں ہیکنگ کے الزام پرناپسندیدہ قراردیاگیاہے،امریکا نے35سفارتکاروں کوآئندہ72گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم جاری کردیاہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ امریکی صدر براک اوباما نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے روسی سفارتکاروں کو تین روز کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق ریاست میری لینڈ اور نیویارک میں روس کے دو دفاتر بھی بند کردئے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں روسی سفارتکاروں کے تمام اثاثے بھی منجمد کردئے گئے ہیں اور ناپسندیدہ قرار دئے گئے روسی سفارتکار واشنگٹن کا سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔(جاری ہے)
ان سے کوئی امریکی لین دین بھی نہیں کرے گا۔روس کی انٹیلی جنس سروس پر بھی پابندی ہوگی۔
اس کے اہلکار یا اعلیٰ عہدیدار امریکا کا سفر نہیں کرسکیں گے اورنہ ہی ان سے کوئی انٹیلی جنس تعاون ہوگا۔اس سے پہلے امریکی صدر براک اوباما نے اعلان کیاکہ امریکی قوم روسی ہیکنگ سے باخبر ہے۔امریکا کے اتحادی روس کو امریکا کے جمہوری نظام میں مداخلت سے روکیں۔امریکی ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر پال رائن نے اپنے بیان میں کہاکہ روس پر بہت پہلے پابندیاں لگادینی چاہئے تھیں۔ماسکو امریکا کے مفاد میں کام نہیں کرتا روس کو کڑی سزا دینا چاہئے۔روس کی وزارت خارجہ کے حکام نے کہاکہ امریکی پابندیوں کا ردعمل ہوگا۔واشنگٹن کو مناسب وقت پر جواب دیا جائےگا۔روس کے سیاستدان ولادی میرجباروف نے اپنے ردعمل میں کہا روس کے پینتیس سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر امریکا کو قرارواقعی جواب دیا جائےگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.