نیشنل ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ کا فائنل (آج) کھیلا جائے گا

اتوار 1 جنوری 2017 12:00

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری نیشنل ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، ایونٹ کا فائنل (آج) پیر کو ایچ بی ایل اور ایس ایس جی سی کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ایچ بی ایل نے ایس این جی پی ایل جبکہ ایس ایس جی سی نے واپڈا کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، ٹورنامنٹ کا فائنل کل پیر کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں ایچ بی ایل اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔