پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج نے نئے سال کیلئے ---صحت و تندرستی ہر شہری کا حق کا ماٹو منتخب کیا ہے ، غیاث النی طیب
اتوار 1 جنوری 2017 16:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح2017 ء کے دوران بھی یہ ادارے انسانی صحت اوربیماریوں کے علاج کے حوالے سے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیںگے اور دکھی انسانیت کی خدمت کامعیار بلند سے بلند تر کرنے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔
جنر ل ہسپتال کوآئیڈیل مریض دوست ادارہ پی جی ایم آئی اورامیرالدین میڈیکل کالج کو شانداردرسگاہ بنادیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال دماغی امراض کے علاج کے حوالے سے پورے ایشیا میں ایک اہم ادارے کی حیثیت سے مقبول ہے اور حکومت پنجاب کا ہر سال اس ادارے کیلئے کثیروسائل مختص کرنا اس کی کارکردگی پر مہر تصدیق کے مترادف ہے ۔ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا کہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈینگی اور پولیو کے خلاف جنگ سے لے کر ہر امراض کے علاج تک ہرطبی شعبے میں ہمیشہ شاندار کارکردگی دکھائی ہے اسی طرح ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج نے اپنے اولین نتائج میں ہی صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے شاندار مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔ادارے کی کارکردگی اس امر کا واضح پیغام ہے کہ آنے والے برسوں میں اس کالج سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات بنی نوع انسان کی خدمت کے نئے باب رقم کریں گے اور شہریوں کیلئے علاج معالجے کی سہولیات کا معیار مزید بلند ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.