شاہد آفریدی پیر کو ڈیپارمنٹل ون ڈے کپ کے فائنل میں حبیب بینک کی نمائندگی کریں گے
اتوار 1 جنوری 2017 21:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پیر کو ڈیپارمنٹل ون ڈے کپ کے فائنل میں حبیب بینک کی نمائندگی کریں گے ۔
(جاری ہے)
حبیب بینک کے ہیڈ آف سپورٹس سہیل مظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف فائنل میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور وہ پیر کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں شیڈول فائنل مقابلے میں فائنل الیون کا حصہ ہوں گے ۔
سہیل مظہر کا مزید کہنا تھا کہ فائنل مقابلے کے لیے کپتان کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کیا جائے گا تاہم بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد ہی اس اہم مقابلے میں حبیب بینک کے کپتان ہوں گے ۔ورلڈ کپ 2015ء کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد آفریدی نے محض 1لسٹ اے میچ کھیلا ہے جب انہوں نے ہمپشائر کی جانب سے گلوسٹر شائر کیخلاف اپنا 500واں لسٹ اے میچ کھیلا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.