سنیئربھارتی اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
میاں محمد ندیم جمعہ 6 جنوری 2017 10:21
ممبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06جنوری۔2017ء) سنیئربھارتی اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اوم پوری کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔اوم پوری کے قریبی دوست اشوک پنڈٹ نے بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ اداکار کی وفات کی تصدیق کی اور بتایااوم جی کو جمعہ کی صبح دل کا شدید دورہ پڑا۔انھوں نے اس خبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا۔
اوم پوری گذشتہ شام فلم کی شوٹنگ کے بعد گھر آئے اور صبح انھوں نے ڈور بیل پر دروازہ نہیں کھولا، جس کے بعد ان کے ڈرائیور نے دیگر لوگوں کو مطلع کیا۔ اوم پوری نے بولی وڈ کی متعدد فلموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔اوم پوری کی آخری پاکستانی فلم ”ایکٹر اِن لا“ تھی، وہ پاک بھارت دوستانہ تعلقات کے زبردست حامی تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت میں بیان دینے پر اوم پوری کو شدید تنقید کا سامنا پڑا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.