ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 جنوری 2017 18:49

ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2017ء) ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد، چنیوٹ، کوٹ مومن، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز نورپورتھل سے 19کلومیٹردور شمال مغرب میں تھا