مصر:سینائی میں خودکش ٹرک حملہ، 13 افرادہلاک

پیر 9 جنوری 2017 20:13

مصر:سینائی میں خودکش ٹرک حملہ، 13 افرادہلاک

سینائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) مصر کے شہر سینائی میں سیکیورٹی پوسٹ پر خودکش ٹرک حملے کے نتیجے میں 13افرادہلاک اور 19زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق جزیرہ نما سینائی کے شہر عریش میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کردی اور بعد ازاں ایک ٹرک بم دھماکا بھی کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 9اہلکاراور ایک شہری ہلاک ہوا ہے، جبکہ متعدد اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔2011 ئ میں سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سینائی میں عسکریت پسند جماعتیں متحرک ہوگئی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :