سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے ویکسین مینجمنٹ کمیٹیاں فعال بنائی جائیں ، کمشنر سکھر /لاڑکانہ ڈویژن
پیر 9 جنوری 2017 23:30
(جاری ہے)
اجلاس میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز ، ڈی ایچ اوزاور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ڈی ایچ اوز نے شکایات کی کہ پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کی نشاندہی کے لیے استعمال ہونے والے غیر معیاری فنگر مارکر کے باعث ڈیش بورڈ پر ہمارے متعلقہ اضلاع کی کارکرد گی متاثر ہو رہی ہیں جس پر کمشنر سکھر/لاڑکانہ ڈویژن محمد عبا س بلوچ نے تمام ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ استعمال ہونے والے غیر معیاری مار کر کے متعلق ڈ بلیو ایچ او کو رپورٹ کریں ۔
کمشنرسکھر /لاڑکانہ ڈویژ ن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈسٹرکٹ میں موجودپولیو کنٹرول رومز کی کارکردگی بہتر بنائیں اور مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں اور کمزور فیلڈ ٹیموں پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ پولیو مہم کوبہتر بنانے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کم سے کم پانچ اجلاس خو د کریں اور پولیومہم کے دوران پیش آنے والی تمام کمزوریوں کا تدارک کریں ۔ کمشنر سکھر/لاڑکانہ ڈویژن نے موٹر وے پولیس کے عملداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تما م ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ اہلکار مقرر کیے جائیں ۔ کمشنر سکھر/لاڑکانہ ڈویژن نے سکھر سٹی کے یوسی میڈیکل آفیسر اور پولیو ٹیم کو بہتر کارکردگی سرانجام دینے پر بطور حوصلہ افزائی تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعامات دیے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.