ڈرپ اور سپرنکلر سسٹم کی تنصیب پر سبسڈی کے لیے درخواستیں 31جنوری تک وصول کی جائیں گی ،محکمہ زراعت

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:48

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ حکومت ڈرپ اور سپرنکلر سسٹم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،صوبہ بھر میں ڈرپ اور سپرنکلر نظام آبپاشی کیلئے سولر سسٹم پر 80فیصد اور ٹنل پر 50 فیصد تک سبسڈی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ کے تحت سبسڈی صرف ان کاشتکاروں کو دی جائے جنہوں نے ڈرپ اور سپرنکلر سسٹم پہلے سے لگایا ہوا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت کاشتکاروں سے 31جنوری 2017 تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ اس منصوبہ سے دستیاب پانی سے موثر استعمال اور آبپاش زراعت پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔