قومی سائیکلنگ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

اتوار 15 جنوری 2017 14:10

اسلام آباد ۔ 15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین سائیکلنگ چیمپن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 14 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور انہیںکوچ نزاکت جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تربیتی کیمپ میں سے ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ایشین سائیکلنگ چیمپن شپ رواں سال 25فروری سے 3مارچ تک بحرین میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت ایشیاء کے 42 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :