وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو میںبجلی، پانی اور صفائی کے انتظامات کو2 ہفتوں میں مکمل کرنے کی ، ہنگو میں ہائوسنگ سکیموں کا ماسٹر پلان3دن میں پیش کرنے اور پلاٹس کی الاٹمنٹ کا طریق کار وضع کرنے کی ہدایت
اتوار 15 جنوری 2017 19:30
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ ہنگو میں یونیورسٹی کیمپس اور پریس کلب افتتاح کیلئے تیار ہیں جبکہ فرید خان شہید ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بجلی کی علیحدہ لائن ، واٹر سپلائی اور صفائی کے مستقل انتظا مات میں مسائل کا سامنا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ انتظامات کو دو ہفتوں کے اندر حتمی شکل دی جائے ، وزیراعلیٰ نے ہنگو میں مین روڈکو ڈبل کر نے کے منصوبے کا تخمینہ لاگت پیش کرنے اور تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے اندر اور باہر دونوں طرف صفائی کے مکمل انتظامات کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے ہنگو میں ہائوسنگ سکیموں پر کام کی تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ دستیاب اراضی پر بلا تاخیر کام شروع کریں۔ وزیراعلیٰ نے مستحق افراد کو میرٹ کی بنیاد پر پلاٹس کی فراہمی کا طریق کار وضع کرنے کا حکم دیا ۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت دستاب وسائل کو غریب عوام کی فلاح میں خرچ کر رہی ہے تاکہ ان کے مسائل کا ازالہ ہو سکے۔وزیراعلیٰ نے منتخب عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ سکیموں کی شفافیت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ اعتراضات کرنے کی بجائے غلط کام کو روکیں یہ انکی ذمہ داری بنتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.