برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں
سمندری نیزہ 2017 کے عنوان سے شروع مشقوں کا مقصد ملٹری پلاننگ، نفاذ اور آپریشنل ایڈ منسٹریشن کو مربوط بنانا ہے
پیر 16 جنوری 2017 12:09
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج نے مشترکہ بحری فوجی مشقیں شروع کردیں ،امارات کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سمندری نیزہ 2017 کے عنوان سے شروع کی گئی فوجی مشقوں کا مقصد ملٹری پلاننگ، نفاذ اور آپریشنل ایڈ منسٹریشن کو مربوط بنانا ہے۔
(جاری ہے)
متحدہ عرب امارات کی سرزمین پرہونے والی ان فوجی مشقوں کے ذریعے دونوں دوست ملک دفاعی اور عسکری تجربات کا تبادلہ، فوجی معلومات کی ایک دوسرے کو فراہمی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فوجی مشقیں کئی روز تک جاری رہیں گی جن میں دونوں ملک اپنی اپنی نیول فورسز کی صلاحیت اور استعداد کار کو جانچنے کے ساتھ تزویراتی وحدت، مستقبل میں مشترکہ تعاون کے فروغ اور افواج کو معاصر لڑاکا فورسز کی شکل میں ڈھالنے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔سمندری نیزہ 2017‘ نامی فوجی مشقیں متحدہ عرب امارات کی دوسرے ممالک کے ساتھ ہونے والی سلسلہ وار مشقوں کی ایک کڑی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.