واپڈاکیس میں گرفتار نائب ناظم صوابی سمیت 38 عمائدین علاقہ ضمانت پر رہا
پیر 16 جنوری 2017 20:00
(جاری ہے)
تمام گرفتار افراد کو پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل صوابی سے پیش کے لئے ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور کی عدالت لائے عدالت نے ان کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے، باقاعدہ کیس کے لئے بعد میں تاریخ پیشی مقرر کی جائے گی اس موقع پر کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ اور عوام موجود تھے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال یکم جون کو موضع مانکی میں علاقے کے عوام نے بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں بعض مشتعل افراد نے موقع پر موجود اے سی چھوٹا لاہور سمیع اللہ خان اور پولیس اہلکاروں پر پتھرائو کیا جس سے اے سی لاہور و دیگر پولیس اہلکارزخمی ہو ئے تھے جب کہ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کر نے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ انتظامیہ نے مشتعل مظاہرین مانکی و دیگر مضافات کے عمائدین اور عوامی نمائندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی بعد ازاں سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے ایف آئی آر میں نامزد افراد اور انتظامیہ کے مابین راضی نامہ کرایا لیکن گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور نے نامز د 36افراد کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کر دی اور یوں ضلع کونسل صوابی کے نائب ناظم حاجی عصر خان جے یو آئی کے بزرگ رہنما مولانا عبدالحق ، اے این پی کے بزرگ رہنما حاجی محمد آیاز خان ، ضلع کونسل کے سابق رکن سلطان قریش ، اصلاحی جر گہ مانکی کے صدر ملک درویش خان ، ناظم منہاج ، نائب ناظم جاوید 36عمائدین کو چھوٹا لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات
-
اسلام ہمیں احترام انسانیت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد
-
بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،30 ہزار 68 ملزمان گرفتار
-
چوہدری شافع سے ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ چینی سرمایہ کار کمپنی ایٹائل ڈیسٹ کے وفد کی ملاقات ،سرمایہ کاری میں اظہاردلچسپی
-
وزیرصحت کاایوی سینا میڈیکل کالج میں طلبہ کے ساتھ مختلف واقعات کا نوٹس
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.