گاڑی فائرنگ کیس، وسیم اکرم نے ملزمان سے صلح کرلی
منگل 17 جنوری 2017 14:21
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17جنوری۔2016ء ) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے گاڑی پر فائرنگ سے متعلق کیس میں ملزمان سے کیاگیا صلح نامہ جمع کروادیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈری فاسٹ باؤلر کی گاڑی پر فائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی جہاں ان کے منیجر نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اکرم نے ملزمان سے صلح کرلی ہے ،سابق کپتان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ وسیم اکرم کو بلوائیں ورنہ تفتیشی افسر سے گرفتار کرواکر لائیں گے ،تھوڑی ہی دیر بعد وسیم اکرم نے عدالت میں پیش ہوکر صلح نامہ جمع کرادیا جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا ۔
واضح رہے کہ 6اگست 2015ء کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نوجوان فاسٹ باؤلرز کے تربیتی کیمپ کی سربراہی کیلئے آنیوالے وسیم اکرم کی گاڑی کو کارساز روڈ پر حادثہ پیش آیا تھا۔(جاری ہے)
وسیم اکرم کی حادثے میں ملوث گاڑی کے ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن اسی دوران گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص نے وسیم اکرم کی گاڑی پر فائر کردیا تھا۔
فیروز آباد تھانے کی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا تھا جس کے بعد مرکزی ملزم میجر ریٹائرڈ عامر الرحمن نے عدالت سے ضمانت حاصل کر لی تھی۔بعدازاں میجر ریٹائرڈ عامر الرحمن نے ایک خط میں وسیم اکرم سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں رونما ہونے والے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ، عظیم فاسٹ باؤلر کے بہت بڑے مداح ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.