شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کی وفات ملک وملت کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ، مولانا فضل الرحمن
مولانا جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ، تحفظ مدارس یا تحریک حرمت رسولﷺ ، مسئلہ ختم نبوت کا ہو یا اتحاد امت کا مولانا سلیم اللہ خان نے ہمیشہ مذہبی قوتوں کی سرپرستی اور عملی طور پر قیادت کی، مدرسہ کے طلبہ و اساتذہ سے تعزیت کا اظہار
منگل 17 جنوری 2017 21:36
(جاری ہے)
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن علالت کے باعث مولانا سلیم اللہ خان کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے تاہم پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈاکٹروں کی خصوصی اجازت سے کراچی پہنچے اور منگل کی صبح انہوں نے تعزیت کی ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحفظ مدارس یا تحریک حرمت رسولﷺ ، مسئلہ ختم نبوت کا ہو یا اتحاد امت کا مولانا سلیم اللہ خان نے ہمیشہ مذہبی قوتوں کی سرپرستی اور عملی طور پر قیادت کی ہے ۔ ان کی خدمات تقریباً سو سال تک رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سلیم اللہ خان نے اپنے اساتذہ شیخ العرب و لعجم سید حسین احمد مدنی اور پیر طریقت مولان مسیح اللہ کے شاگرد اور خلیفہ ہونے کا حق ادا کر دیا ۔ مولانا کی زندگی میں جب بھی اسلامی تحاریک کو کوئی بھی مشکل پیش آئی تو مولانا نے ہمیشہ ان کی سپرستی اور رہنمائی کی ۔ آج پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے مدارس کے تعلیمی بورڈ کے اتحاد تنظیمات مدارس مولان ہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ مولانا نے ہمیشہ ظالم کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور شرعی احکام پر کبھی بھی پس و پیچ سے کام نہیں لیا بلکہ ہمیشہ آگے بڑھ کر شریعت کے مطابق امت کی رہنمائی کی ہے ۔ مولانا کی دینی اور ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ ان کی رحلت سے امت ایک عظیم محدث ، مفکر ، معلم ، مدرس ، عالم دین اور قائد سے محروم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ مولانا کے علمی ورثاء اپنے عظیم استاد اور استاد محدثین شیخ سلیم اللہ خان ؒ کی ہدایت کو نصحاحہ پر عمل کرتے ہوئے دین کی خدمت کریں گے اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.