چین کی پہلی مال بردار ٹرین لندن پہنچ گئی
ٹرین نے 12ہزار کلومیٹر کا فاصلہ 18دنوں میں طے کیا ، ٹرین برآمدی ساز و سامان لیکر قزاقستان، روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے گزرتی ہوئی برطانیہ پہنچی ہے،چینی میڈیا
بدھ 18 جنوری 2017 20:53
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) چین کی پہلی مال بردار ٹرین سروس کا لندن پہنچنے پر پرتپا ک خیر مقدم کیا گیا ہے ،مال بردار ٹرین نے چین میں ڑی وٴْو سے لندن تک کا بارہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ18دنوں میں طے کیا ۔چینی میڈیا کے مطابق مال بردار ٹرین نے نئے سال کے آغاز پر تاریخی سفر کا آغاز کیا جس سے چین اور یورپ کے مابین نئی تجارتی راہداری فعال ہوئی،مال بردار ٹرین برآمدی ساز و سامان لیکر قزاقستان، روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے گزرتی ہوئی برطانیہ پہنچی ہے ۔
چین کی وزات ریلوے کا کہنا ہے کہ اس ٹرین سروس سے چین اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات میں بہتری آنے سمیت چین کی مغربی یورپ تک پہنچ میں بھی مضبوط ہوگی،جب کہ اس سے چین کے’ ایک خطہ ایک روڈ‘ کے نظریئے کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
وزارت ریلوے کے مطابق اس ٹرین سروس سے ایشیا سے یورپ اور افریقہ تک تجارت اور روابط بڑھانے میں مدد ملے گی۔ خصوصی مال بردار ٹرین چینسے گھریلو استعمال کی اشیاء سمیت گارمنٹس، بیگز اور سوٹ کیسز سمیت دیگر مصنوعات لے لندن پہنچی ہے ۔یاد رہے کہ لندن یورپ کا 15 واں شہر ہے، جہاں چین نے اپنی مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کیا ہے۔چین نے دو سال پہلے اپنے شہر ڑی وٴْو سے ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ تک کے لیے بھی ایک کارگو ٹرین سروس شروع کر دی تھی ۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.