مال روڈاورشملہ پہاڑی پر ریلیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا شدید دبائو سامنے آیا
ڈی آئی جی ٹریفک مال روڈ پر پہنچ گئے،ٹریفک بہائو کو خود کنٹرول کرتے رہے، مظاہرین سے سڑک کنارے احتجاج کی اپیل
بدھ 18 جنوری 2017 21:27
(جاری ہے)
اسی طرح ڈیوس روڈپر ٹریفک روانی کی نگرانی ایس پی سٹی آصف صدیق نے کی ۔جبکہ ڈیوٹی پر انچارج مصری شاہ سیکٹر اور 20اضافی ٹریفک وارڈنز بھی موجود تھے۔ایس پی صدر سردار آصف نہر پل جیل روڈ پر ٹریفک بہائو کو یقینی بناتے رہے اوران کے ساتھ 30اضافی ٹریفک وارڈنز نے فرائض سر انجام دیئے۔
ایس پی ہیڈکواٹرز امتیاز الرحمن نے ڈیوس روڈ ڈائیورشن پر ٹریفک روانی کو مانیٹر کیا اوران کے ساتھ 30اضافی ٹریفک وارڈنز نے ڈیوٹی سر انجام دی۔اسی طرح راوی پل پر ڈمپر کے مکینکل نقص ،مصری شاہ ، ایک موریہ پل ،اسٹیشن اور اکبر چوک پر 2گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجہ میں حادثہ کے باعث ٹریفک دبائو کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی نوید اجمل، ڈی ایس پی شاہدرہ مختار اور ڈی ایس پی صدر ملک اکرم کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی جن کے ساتھ 70اضافی ٹریفک وارڈنز نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بہائو کو یقینی بنانے میں مدد دی ۔اسی طرح شملہ پہاڑی پر ریلی کے باعث ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کی روانی کو ایک منٹ کیلئے بھی متاثر نہیں ہونے دیا گیا جس کی نگرانی ڈی ایس پی فلائنگ سکواڈ وقار خان نے کی اور 10اضافی ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے اس موقع پرمزید کہا کہ شہر میں جہا ں کہیں بھی ٹریفک کے دبائو، ٹریفک روانی اور تسلسل میں خلل کی اطلاع ملتی ہے وہاں فوری طور پرمتعلقہ ایس پی ، ڈی ایس پی ، سیکٹر انچارج اورٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری کو بھیجا جاتا ہے تاکہ ٹریفک روانی کو سست روی سے متاثر ہونے سے بچایا جائے اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جائیں ۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ سٹرک کنارے احتجاج کریں جس سے کسی دوسرے شہر ی کی حق تلفی نہ ہوسکے یا ٹریفک وارڈنز کو شہریوں کو سہولت دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.