چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد سے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دیدی
بدھ 18 جنوری 2017 22:58
(جاری ہے)
اسی طرح تجاوزات کے مرتکب 200 سے زائد افراد کو نوٹسز جاری کرنے کے علاوہ بار بار خلاف ورزی کے مرتکب تجاوزات کنندگان کو 80 ہزار روپے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن شہباز طاہر ندیم ذاتی طور پر ان تمام کارروائیوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔میئر اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آبادپاکستان کا خوبصورت ترین شہر ہے اور تجاوزات اس کے قدرتی حسن کو متاثر کر رہی ہیں اس لیے تجاوزات کنندگان کے خلاف سخت آپریشن بلا امتیاز و تفریق جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بذریعہ اخبارات تمام تجاوزات کنندگان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ازخود تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے ایک ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔انہوں نے تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ از خود تجاوزات کا خاتمہ نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے تمام شعبوں کومزید ہدایت کی کہ آپس میں موئثررابطے کو یقینی بنائیں تاکہ اسلام آباد سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے جائیں وہاں پر کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان علاقوں میں تجاوزات دوبارہ قائم نہ کی جا سکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.