برفباری کی صورتحال ،متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس، مستونگ،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں ایمر جنسی کے نفاذ کا فیصلہ
بدھ 18 جنوری 2017 23:22
(جاری ہے)
صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی، عبدالرحیم زیارتوال، عبید اللہ جان بابت، محمد خان لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم نوشیروانی، سینئر ایم بی آر ، سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری زراعت، سیکرٹری مواصلات، آئی جی پولیس، سیکرٹری خزانہ، ڈی جی پی ڈی ایم اے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکواور این ایچ اے حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کو بتایاگیاکہ جن اضلاع میں ابھی تک رابطہ سڑکیں بحال نہیں ہوسکی ہیں وہاں فوری طور پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی اشیاء کی فراہمی کا آغاز کردیاگیا ہے ۔
اجلاس میںفیصلہ کیاگیا کہ پی ڈی ایم اے صوبائی سطح پر جبکہ کمشنر ڈویژنل سطح پر اور ڈپٹی کمشنر ضلعی سطح پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اور تمام متعلقہ ادارے مربوط طریقے سے سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اجلاس میں برفباری کے باعث بند ہوجانے والی شاہراہوں کی بحالی ٹریفک کو رواں دوں رکھنے اور پھنس جانے والے مسافروں کی بروقت امداد کے حوالے سے انتظامیہ لیویز، ایف سی اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم ے کوہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے ضروری بھاری مشینری کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بلوچستان میں کل قومی شاہراہوں کا 60فیصد حصہ ہے تاہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پاس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فنڈز اور مشینری موجود نہیں اور فیصلہ کیاگیا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی اجلاس نے کیسکو کو ضلع قلعہ عبداللہ ، پشین، اور دیگر متاثرہ اضلاع کے دوردراز علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو کیسکو کو بھرپور معاونت کی فراہمی کی ہدایت بھی کی گئی ۔ ڈی جی پی ڈی ایم نے اجلاس کو بتایا کہ خاران میں بارشوں سے متاثرہ افراد اور دشت میں متاثرہ خاندانوں کو راشن ، کمبل اور خیمے فراہم کردیئے گئے ہیںاجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاگیا کہ برفباری کے باعث بند ہوجانے والی شاہراہوں پر پھنس جانے والے بیشمار مسافروں کو بروقت کمبل اور خوراک فراہم کی گئی جبکہ اس دوران دہشت گردی سمیت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ برفباری سے پیدا ہونے والی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے متعلقہ کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں نے فوری کاروائی کی جس سے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملی انہوں نے کہا کہ یہ کاروائیاں صوبے میں گڈ گورننس کی مظہر ہیں ، قلات تالکپاس، مسلم باغ تا کان مہترزئی ،کوژک پاس اور کولپور تا دوزان برفباری کے باعث بند ہوجانے والی سڑکوں کی فوری بحالی کیلئے کمشنراور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے موقع پر موجود رہ کر اپنی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں پایہ انجام تک پہنچائی جو ان کی فرض شناسی کی مثال ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے انتظامیہ ، پولیس، لیویزاور ایف سی کو شاباش دیتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کے دوران ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے گا جس سے صوبائی حکومت اور اداروں کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تمام وسائل عوام کے مسائل کے حل کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ برفباری اور بارشیں اللہ تعالیٰ کی رحمت بن کر صوبے پر برسی ہیں جس سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے اس کیلئے ہم سب اللہ تعالیٰ کے شکر گذار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.