تیسرا ون ڈے ، پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 264رنز کا ہدف دیدیا
جمعرات 19 جنوری 2017 12:00
پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 19جنوری۔2017ء ) 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 264رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور شرجیل خان نے کیا ، تیسرے اوور میں شرجیل خان نے سٹین لیک کو 1 چھکا اور 3 لگا تار چوکے جڑ کر 20 رنز بٹورے جس کے بعد اگلے ہی اوور میں محمد حفیظ 4رنز بنا کر ہیزلووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔
شرجیل اور بابر نے دوسری وکٹ کے لیے 49رنز بنائے،شرجیل نے ٹریوس ہیڈ کے ایک اوور میں 3چوکے لگا کر اپنی چوتھی نصف سنچری مکمل کی تاہم اگلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے،اسد شفیق بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 5رنز بنا کر ہیڈ کی گیند پر خواجہ کے ہاتھوں کیچ آؤ ٹ ہوگئے ۔(جاری ہے)
شعیب ملک اور بابر اعظم نے چوتھی وکٹ کے لیے 63رنز جوڑے جس کے بعد شعیب ملک 39رنز بناکر سٹین لیک کا شکار بن گئے ، بابر اعظم اور عمر اکمل نے 5 ویں وکٹ کے لیے 60رنز جوڑے جس کے بعد بابر84رنز بنا کر متنازع طریقے سے کیچ آؤٹ ہوگئے ،عمر اکمل اپنی فارم واپس لاتے دکھائی دے رہے تھے جب 39رنز پر وہ ہیزل ووڈ کی اٹھتی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ، عماد وسیم بھی 9رنز بنا کر پوویلین چلتے بنے ۔
رضوان اور عامر نے مقررہ 50اوورز میں ٹیم کا سکور 263 رنز تک پہنچایا ، وکٹ کیپر بلے باز 14اور محمد عامر 4رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے، آسٹریلیا کیلئے ہیزل ووڈ نے 3، ٹریوس ہیڈ نے 2جبکہ کمنز اور سٹین لیک نے ایک ، ایک شکار کیا ۔ قبل ازیں آسٹریلوی قائد سٹیو سمتھ نے مسلسل تیسری بار ٹاس جیتا تاہم پہلے دو میچز کے برخلاف پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ، قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ میزبان ٹیم نے 2 تبدیلیاں کی ہیں، ہینڈسکومب ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ دراز قد فاسٹ باؤلر سٹین لیک کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ، پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں شاہینوں نے کینگروز کو شکست کا مزہ چکھا کر حساب برابر کردیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.