صوبے کے عوام کو کسی نے پختون اور کسی نے اسلام کے نام پرووٹ لے کر دھوکہ دیا ، تحریک انصاف کی حکومت نے فرسودہ سیاست کا خاتمہ کرکے بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا شمولیتی تقریب سے خطاب
جمعہ 20 جنوری 2017 20:53
(جاری ہے)
سپیکر اسد قیصر نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ نہ صرف علاقے کی ترقی و خوشحالی میں معاون ثابت ہوگا بلکہ پارٹی بھی مزید مضبوط ہوگی اور نئے کارکنان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے۔
تقریب سے اپنے خطاب میں سپیکر نے کہا کہ صوابی کو اپنا دوسرا گھر کہنے والوں کی حقیقت کو یہاں کے عوام جان چکے ہیں اور اب وہ مزید انکے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے اپنے دور حکومت میں صوابی کو کوئی بڑا منصوبہ نہیں دیا بلکہ دونوںہاتھوں سے سرکاری خزانے کو لوٹتے رہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے صوابی کی تاریخ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن کی تکمیل سے علاقے کا نقشہ بدل رہا ہے۔تورڈھیر کے عوام کے دیرینہ مطالبات کے حوالے سے سپیکر نے کہاکہ پورے علاقے میں بغیر کسی سیاسی اختلاف اور امتیاز کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔سپیکر نے کہ کہا کہ 13 کلومیٹر الہ ڈھیر روڈ پر آئندہ چند ماہ میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے علاقے کے لئے شمسی ٹیوب ویل اور ٹرانسفارمر کی فوری تنصیب کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل علاقے کے تمام مسائل حل کر دیئے جائیں جن کے لئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.