سرینا ولیمز، جوہانا کونتا اور گارسیا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:09

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) سرینا ولیمز، جوہانا کونتا اور کیرولین گارسیا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں داخل ہو گئیں، سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ کے چھٹے روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں سٹار امریکن پلیئر اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی گبز کو 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فرانسیسی سٹار کیرولین گارسیا نے جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکووا کو ہرا کر تیسری رکاوٹ عبور کی، برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا نے ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، روس کی ایکامکارووا بھی تیسری رکاوٹ عبور کرتے ہوئے پری کوارٹرفائنل میں داخل ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :