صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں 3کروڈ 48لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آڈیٹوریم کا افتتاح کر دیا
ہفتہ 21 جنوری 2017 19:42
(جاری ہے)
ضلع چکوال میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں اور اب چکوال شہر پر ٹریفک کا جو غیر معمولی دبائو ہے اس کیلئے رنگ روڈ کی تعمیر کے منصو بے پر جلد ضلع چکوال کو خوشخبری دیں گے۔
تقریب کی صدارت سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع چکوال کے طلباء وطالبات ذہانت اور قابلیت کے اعتبار سے کسی طور پر بھی کسی ملک کے دیگرعلاقوں کے اضلاع کے مقابلے میں کم نہیں مگر چونکہ یہاں پر تعلیمی سہولتوں کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ہمارے نوجوانوں کو سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ محمود مریم ناصر ثروت ٹرسٹ کے ٹرسٹی خواجہ بابر سلیم محمود نے بتایا کہ گزشتہ36 سالوں میں دو کروڑ سے زائد کے تعلیمی سکالر شپ 3600کے قریب طلباء وطالبات میں تقسیم کیے جا چکے ہیں اور مذکورہ آڈیٹوریم کی تعمیر بھی صوبائی وزیر نے ٹرسٹ کے پروگرام میں شرکت کے دوران منظور کرنے کا اعلان کیا تھا اور ریکارڈ دو سال میں اس آڈیٹوریم کی تعمیر مکمل ہوئی ہے۔ پرنسپل چوہدری محمد اسلم کہوٹ نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں ایم اے ،ایم ایس سی اور بی ایس میں یہاں کے طالباء وطالبات نے یونیورسٹی آف گجرات میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ انچارج محمود مریم ناصر ثروت ٹرسٹ پروفیسر قاسم اعوان نے بتایا کہ امسال 35بی ایس طلباء وطالبات کے علاقہ 15 ایم اے، ایم ایس سی کے طلباء و طالبات میںنو ہزار فی کس ، جبکہ فرسٹ ایئر کے دس طلباء میں چھ ہزار روپے فی کس کے سکالر شپ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ تقریب سے قاری نثار الحق رومی نے تلاوت اور نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی۔ آخر میں بی ایس فزکس میں یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ آمنہ جلیل کو ضلع چکوال کا سب سے بڑا ایوارڈ دھن چوراسی جبکہ معروف ماہر تعلیم سید منیر حیدر شاہ کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ٹرسٹ کی طرف سے انہیں شیلڈ پیش کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
محکمہ موسمیات نے بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کردی
-
خیبرپختونخوا حکومت کا پسماندہ علاقوں میں حاملہ خواتین کو صحت بخش غذا کی فراہمی کیلئے خصوصی پیکج دینے کااصولی فیصلہ
-
اہل خانہ سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگنے والی لڑکی بازیاب
-
لیسکو کا اووربلنگ کی مد میں صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا
-
پاکستان بجلی نظام بہتر بنا کر پونے 2لاکھ جانیں بچا ئی جاسکتی ہیں ، یونیسیف
-
بیرونی تجارت میں پاکستان کا خسارہ 15فیصد کم ہوگیا
-
جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم ،فیملی کا ڈیٹا لیک کرنے پر توہین عدالت کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا کلرکہار ٹراما سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پیغام
-
پاکستانی نژاد سیاح خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
-
نیب نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.