نڈال، سرینا آسٹریلین اوپن کے چوتھے مرحلے میں پہنچ گئے
نڈال نے جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی،، اسپین کے روبرٹو بوتستا نے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کوہرادیا، بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے کروشیا کے آئیو کارلووک کو سے زیر کیا خواتین سنگلز کے مقابلوں میں سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ہم وطن امریکی نیکول گبزکو 6-1 اور 6-3 سے شکست دے کر چوتھے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا
ہفتہ 21 جنوری 2017 20:11
(جاری ہے)
دیگر مقابلوں میں اسپین کے روبرٹو بوتستا نے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کو 7-5، 6-7 اور7-6 سے ہرادیا، بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے کروشیا کے آئیو کارلووک کو 6-3، 6-2 اور 6-4 سے زیر کیا۔
سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست سے دوچار کرنے والے ازبکستان کے ڈینس ایسٹومن نے اسپین کے پابلو کیروینو بستا کو 6-4، 4-6، 6-4، 4-6 اور6-2 کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کینیڈا کے میلوس راؤنک نے فرانس کے گیلس سیمون کو 6-2، 7-6، 3-6 اور6-3 سے شکست دے دی۔خواتین سنگلز کے مقابلوں میں سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ہم وطن امریکی نیکول گبزکو 6-1 اور 6-3 سے شکست دے کر چوتھے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی باربورا اسڑیکووا سے ہوگا۔باربورا اسڑیکووا نے فرانسیسی کھلاری کیرولین گارشیا کو 6-2 اور7-5 سے اسٹریٹ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔واضح رہے کہ عالمی نمبر ایک اینڈی مرے، روجر فیڈرر اور خواتین کی عالمی نمبرایک اینجلیق کربر پہلے ہی چوتھے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔دفاعی چمپئن نوواک جوکووچ کو ازبکستان سے تعلق رکھنے والے ایک غیرمعروف کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.