وزیرخوراک کاملتان روڈ پرناقص چاکلیٹ بنانیوالی فیکٹری پرچھاپہ،بی سکس نامی فیکٹری سیل
غذائی اجزاء کےتجزے کیلئے لیبارٹری اورٹیکنیکل سٹاف نہ ہونے پرمالکان کی سرزنش،بچوں کی صحت اورزندگیوں سے کھیلنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کررہے ہیں،بلال یاسین
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جنوری 2017 20:03
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری2017ء) : صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ملتان روڈ لاہورپرواقع بی سکس نامی فوڈ فیکٹر ی پرچھاپہ مارا اورفیکٹری میں ناقص صفائی کے انتظامات ،غیرمعیاری اشیاء کے استعمال اور لیباٹری اورٹیکنیکل سٹاف نہ ہونے پرفیکٹری کوسیل کردیا- فیکٹری میں انتہائی گندے ماحول میں بچوں کے لئے چاکلیٹ تیارکی جارہی تھی اور اکثرایریامیں مچھراورکیڑے مکوڑے موجودتھے- وزیرخوراک نے فیکٹری عملے کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے اور کام کرنے والے عملہ کی فوڈسے متعلقہ تربیت نہ ہونے پرفیکٹری مالکان اور عملہ کی سرزنش کی -فیکٹری میں سٹار ہرٹ نامی چاکلیٹ تیار کی جاتی تھی ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہاکہ چاکلیٹ ،ٹافی اور گولی بنانے والی فیکٹریاں انتہائی ناقص ماحول میں اپنی مصنوعات تیار کررہی ہیں اور ان فیکٹریوں میں ڈاکٹراور ماہرین خوراک سے بھی فائدہ نہیں اٹھایاجاتا -اپنی من مانی کی اشیاء تیار کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی جائے گی - انہو ں نے کہاکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں مختلف اضلاع میں اپنی کارروائیاں کررہی ہیں-بچوں کی صحت اور زندگی سے کھیلنے والوں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا - اس موقع وزیر خوراک نے فیکٹری میں موجودتمام خام مال کاجائزہ لیا اوران پرایکسپائری تاریخ نہ ہونے پرعملہ کی سرزنش کی -انہوں نے فوڈاتھارٹی کی ٹیم کو فیکٹری فوری سیل کرنے کی ہدایت کی اور تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم دیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.