واٹر اسپورٹس ریکریشنل فیسلٹی تھیم پارک کے منصوبے سے متعلق حکام کی اسد قیصر کوبریفنگ
پارک میں فلوٹنگ ریسٹورانٹ،پکنک سائٹس،واٹر سکوٹنگ اور رہائش سمیت دیگر تفریحی سہولیات میسر ہوں گی ‘بجلی اور گیس کی فراہمی کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر صوبائی حکومت کرے گی‘منصوبے میں چین کے سرمایہ کاروں نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے‘ اسد قیصر کا پارک کی تعمیر فاسٹ ٹریک بنیاد پر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
اتوار 22 جنوری 2017 19:00
(جاری ہے)
اسد قیصر نے تھیم پارک منصوبے کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا،اس دوران منصوبے میں شامل محکموں کے حکام کی جانب سے ان کو بریفنگ بھی دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ واٹر سپورٹس تھیم پارک خیبر پختونخوا میں تعمیر ہونے والاپہلا بین الاقوامی معیار کا ایک منفرد منصوبہ ہے جس سے عوام کو بہترین تفریحی مواقع فراہم ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ تھیم پارک میں فلوٹنگ ریسٹورانٹ،پکنک سائٹس،واٹر سکوٹنگ اور سیاحوں کے لئے رہائش سمیت دیگر تفریحی سہولیات میسر ہوں گی جس کیلئے اراضی حاصل کرلی گئی ہے جبکہ ہنڈ سے پارک تک 2.2 کلومیٹر روڈ کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام جای ہے۔انہوں نے کہا کہ پارک کے لئے اراضی،بجلی اور گیس کی فراہمی کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر صوبائی حکومت کرے گی جبکہ سیاحتی اور تفریحی سہولیات کی فراہمی مطلوبہ تجربے کی حامل فرموں کے ذریعے کی جائے گی جس کے لئے جلد ہی اشتہار مشتہر کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے میں چین کے سرمایہ کاروں نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ موزوں مقام پر پارک کی تعمیر سے پشاور سے لے کر اسلام آباد تک سیاح یہاں کا رخ کریں گے۔ اسد قیصر نے اس موقع پر پارک کی تعمیر فاسٹ ٹریک بنیاد پر جلد مکمل کرنے‘ حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور کام کی پیش رفت اور نگرانی کے لئے تحصیل ناظم چھوٹا لاہور کی سربراہی میں محکمہ سیاحت،محکمہ مواصلات اورمحکمہ مال کے حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی جو اس ضمن میں 10 دن کے اندر رپورٹ سپیکر کو پیش کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.