جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں ابھی کافی وقت ہے، قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتے گی، کوچز کے زیادہ سے زیادہ ٹریننگ پروگرام ہونے چاہئے، مدثر علی خان
پیر 23 جنوری 2017 13:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس بہت ضروری ہے اور کیمپ میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان کی فٹنس زیادہ سے زیادہ ہو ،کھلاڑی جب گھر چلے جاتے ہیں تو مکمل طور پر ٹریننگ نہیں کرتے جس کی وجہ سے ان کی فٹنس کا معیار کم ہوجاتا ہے اور اب ہماری کوشش ہے کہ انہیں صرف دو ہفتوں کے لئے گھر بھجوایا جائے اور اس کے بعد پھر ہاکی کی سرگرمیوں میں مشغول کردیا جائے ۔
ملک میں ہاکی کے ڈومیسٹک سٹرکچر کی وجہ سے کھلاڑیوں کی تکینک بہتر نہیں ہوتی ۔کھلاڑی ڈومیسٹک میں گراسی گرائونڈز میں کھیلتے ہیں اور پھر کیمپ میں انہیں آسٹرو ٹرف پر کھیلنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان پر زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے ۔ڈومیسٹک میں تجربہ کار کوچز کو ذمہ داریاں دی جانی چاہئے تاکہ کھلاڑیوں کی گراس روٹ لیول پر تکنیک بہتر ہو ۔کوچز کے زیادہ سے زیادہ ٹریننگ پروگرام ہونے چاہئے ۔ ۔انہوں نے کہاکہ ملکی ڈومیسٹک ہاکی کے سٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے ۔زیادہ سے زیادہ آسٹر و ٹرف لگائی جائیں اور کھلاڑیوں کو نوکریاں دے کر ان کی مالی حالت کو بہتر کیا جائے،انہوں نے کہاکہ جوہر ٹائون میں لگنے والے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پہلے سے بہت بہتر ہے اور کیمپ 30جنوری تک جاری رہے گا اور اس کے بعد کھلاڑیوں کو گھروں میں ریسٹ کے لئے بھجوادیا جائے گا اور پھر کیمپ شروع ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.