عامر کی ویڈیو کسی نے بدلہ لینے کیلئے جاری کی، ہمارے درمیان طلاق ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں: فریال مخدوم
محمد علی پیر 23 جنوری 2017 21:09
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2017ء) فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ عامر خان اور ان کے درمیان طلاق ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی ایک خاتون کیساتھ نازیبا گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ اس ویڈیو کے بعد میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں کہ فریال مخدوم اور عامر خان کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔
تاہم اس حوالے سے اب فریال مخدوم نے ردعمل دیا ہے۔ ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ عامر خان کی ویڈیو جس نے بھی جاری کی اس کا مقصد بدلہ لینا تھا۔ ممکن ہے کہ یہ ویڈیو ان کے خاندان میں سے کسی نے لیک کی ہو جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ عامر خان کی کمپنی میں سے نکالے گئے کسی شخص نے یہ حرکت کی ہو۔(جاری ہے)
انہیں عامر خان پر مکمل بھروسہ ہے۔
ان کی طلاق کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے عامر خان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو بہت تکلیف پہنچائی ہے۔ یہ ویڈیو ان کی فریال مخدوم سے شادی سے قبل بنائی گئی تھی۔ بہت سے نوجوان مجھے اپنا رول ماڈل مانتے ہیں تاہم اب اس ویڈیو کی وجہ سے ان کی شہرت پر برا اثر پڑے گا اور یہ ان کے خیراتی کام پر بھی برا اثر چھوڑے گی۔ واضح رہے کہ فریال سے شادی سے قبل ایک امریکی لڑکی عامر خان کی محبوبہ رہ چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.