ٹیکسٹائل شعبہ کی ترقی و بہتری کے لئے 180 ارب روپے کے حکومتی پیکج میں سے 162 ارب روپے کا حصول بڑی کامیابی ہے، گارمنٹس پراسیس فیبرک اور دیگر مصنوعات پر ٹیکسوں میں چھوٹ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا،وزارت ٹیکسٹائل
منگل 24 جنوری 2017 16:11
(جاری ہے)
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے اور ٹیکسٹائل شعبہ کی استعداد میں اضافہ کے لئے کپاس کی 16 نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو محفوظ کرنے اور کراپ مینجمنٹ کی بہتری کیلئے تربیتی پروگرام بھی شروع کئے گئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر پانچ ہزار کسانوں کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے اور کسانوں کو ایسی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے جس سے وہ فصلوں کو مختلف بیماریوں سے بچا سکیں گے اور کیڑے مار ادویات کا بروقت استعمال بھی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار کا ہدف سال 2016-17ء کے دوران نظرثانی کر کے 11.272 ملین گانٹھیں مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سیزن کے دوران کپاس کی 10.5 ملین گانٹھوں کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 9.07 ملین گانٹھیں پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری نے انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) کے ساتھ پانچ روزہ میٹنگ کی جس میں سرکاری اور نجی شعبہ سمیت زرعی سائنسدانوں سمیت 28 ممالک کے وفود نے شرکت کی جس میں کپاس کے شعبہ کے مسائل اور ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت ٹیکسٹائل کے شعبہ کی بہتری اور ترقی کے لئے مختلف پراجیکٹس کے تحت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس شعبہ میں نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ حکومت صنعتی شعبہ کو توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا رہی ہے جس سے ٹیکسٹائل شعبہ کی ترقی اور برآمدات بڑھانے میں مدد ملی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.