آندرے رسل کی قسمت کا فیصلہ 31جنوری کو متوقع ،ْآل رائونڈر پر دو سال پابندی کا خدشہ

آل راؤنڈر کی جانب سے مسلسل کوئی جواب نہ دینے اور ڈوپنگ سیمپل نہ دینے پر کاروائی عمل میں لائی گئی

بدھ 25 جنوری 2017 11:54

آندرے رسل کی قسمت کا فیصلہ 31جنوری کو متوقع ،ْآل رائونڈر پر دو سال ..

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء)ویسٹ انڈیز کے اسٹار ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈ آندرے رسل کی ڈوپنگ کیس میں قسمت کا فیصلہ 31 جنوری کو متوقع ہے جہاں اسٹار آل راؤنڈر پر دو سال پابندی کا خدشہ ہے۔دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ٹیم کی فتح کی ضمانت سمجھے جانے والے آندرے رسل انسداد ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر مشکل میں نظر آ رہے ہیں اور ان پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی ڈوپنگ کمیشن نے رسل سے تین مرتبہ رابطہ کیا تاہم آل راؤنڈر کی جانب سے مسلسل کوئی جواب نہ دینے اور ڈوپنگ سیمپل نہ دینے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔عالمی ڈوپنگ قوانین کے تحت اگر کوئی کھلاڑی 12ماہ کے عرصے میں تین مرتبہ بلانے پر بھی ٹیسٹ کیلئے حاضر نہ ہو تو اسے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام تصور کیا جاتا ہے۔ڈوپنگ الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ رسل کو ان کے گھر فون اور دیگر طریقوں سے یاد دہانی کرائی گئی تاہم انہوں نے اس کو نظرانداز کیا۔جواب میں رسل نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیس کیلئے صحیح طریقے تیاری نہیں کی۔سماعت کے بعد آندرے رسل کے کیس پر فیصلہ 31 جنوری تک متوقع ہے۔