آسٹریلین اوپن، امریکی ٹینس سٹار بہنیں وینس اور سرینا ولیمز فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے
جمعرات 26 جنوری 2017 14:42
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء) امریکہ سے تعلق رکھنے والی ٹینس سٹار بہنیں وینس اور سرینا ولیمز میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس مقابلے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔سنیچر کو فائنل میں جب وینس اور سرینا ولیمز مدِمقابل آئیں گی تو یہ نواں موقع ہو گا کہ وہ کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
جمعرات کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل مقابلوں میں جہاں 36 سالہ وینس نے امریکہ کی ہی کوکو وینڈیویگھ کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دی تو عالمی نمبر دو 35 سالہ سرینا نے کروئشیا کی مرجانا لوچچ بارونی کو باآسانی سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔وینس اس فتح کے نتیجے میں سنہ 2009 کے بعد پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں پہنچی ہیں۔(جاری ہے)
اس میچ میں انھیں پہلے سیٹ میں ٹائی بریکر پر شکست ہوئی تاہم اگلے دو سیٹ انھوں نے چھ دو اور چھ تین سے جیت کر فتح حاصل کی۔
ہ سنیچر کو کھیلے جانے والے فائنل میں اپنے کریئر کا پہلا آسٹریلین اوپن ٹائٹل اور مجموعی طور پر آٹھواں گرینڈ سلیم مقابلہ جیتنے کے لیے کورٹ پر اتریں گی۔ وینس نے آخری مرتبہ سنہ 2008 میں لندن میں ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ادھر سرینا ولیمز فائنل میں جب اپنی بہن کا سامنا کریں گی تو وہ اپنے کریئر کا 23واں گرینڈ سلیم مقابلہ جیتنے کے لیے کوشاں ہوں گی اگر وہ کامیاب رہیں تو یہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہوگا۔پہلے سیمی فائنل میں فتح کے بعد وینس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'سرینا کو ٹینس کھیلتے دیکھنا ناقابلِ یقین ہوتا ہے۔ جس طرح وہ شاٹ لگاتی ہے اور جس قسم کی وہ حریف ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'سنیچر کو نیٹ کے پار اسے اپنے حریف کے طور پر کھڑا دیکھنا میرے لیے ایک خواب جیسا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.