سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس
1.5 ارب کا فراڈ نیشنل بنک ، حبیب بنک اور متروکہ وقف املاک کے لوگوں نے دوسال میں 24ٹرانزیکشن میں کیا ،بینک حکام کمیٹی نے چارماہ کے اندر ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی نیشنل بینک قومی ادارہ ہے، عوام کو فائدہ پہنچنا چاہیے ،نئے کنٹریکٹ میں سیاسی انتقام کی پالیسی کو نہیں اختیار کرنا چاہیے ،چیئرمین قائمہ کمیٹی
جمعرات 26 جنوری 2017 23:13
(جاری ہے)
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسٹیٹ بنک ہر بنک کا آڈٹ کرتا ہے دوسا ل تک یہ ٹرانزیکشن ہوتی رہی اسٹیٹ بنک اور متعلقہ بنک فراڈ سے لاعلم رہے ۔
حبیب بنک حکام نے کہا کہ مین اکاؤنٹ نیشنل بنک میں تھا وہیں سے ہدایات آتی تھیں۔ فیڈرل کنسولیڈیٹ فنڈ کے قیام کے لیے ڈرافٹ بنانے کے حوالے سے جوا ئنٹ سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک کمیٹی بن گئی ہے ۔ ایکٹ کا ڈرافٹ بنانے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ جس پر کمیٹی نے چارماہ کے اندر ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ قائم مقام صدر نیشنل بنک نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ چین میں نیشنل بنک کی برانچ کھولنے کیلئے اسٹیٹ بنک پاکستان سے منظوری حاصل کرلی گئی ہے جبکہ چین سے منظوری کے لیے درخواست دے دی ہے منظوری چھ ماہ تک ہوجائے گی۔ اراکین کمیٹی نے نیشنل بنک آف پاکستان میں ملازمین کی پروموشن اور خالی پوسٹوں پر تقرری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل بنک حکام کو ہدایت کی کہ نئی تقرری کے لیے بنکوں میںکام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نیشنل بنک قومی ادارہ ہے ۔ نیشنل بنک سے عوام کو فائدہ پہنچنا چاہیے مگرنئے کنٹریکٹ میں سیاسی انتقام کی پالیسی کو نہیں اختیار کرنا چاہیے ۔ بہت سے لو گ 60سال کی عمر کے بعد بھی نئے کنٹڑیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ اور جس کی نیشنل بنک کے چیئرمین نے بھی بہتر کارکردگی کو تسلیم کیا تھا اس کو نیا کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔ کمیٹی نے بھی اس کی حمایت کی تھی۔ اس طرح کے فیصلے خود حکومت کے لیے بد نامی کے باعث بنتے ہیں نجم قصوری کے معاملے کے حوالے سے اسٹیٹ بنک حکام نے کہا کہ بنک رقم دینے کو تیار ہے ۔دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔ اور کمیٹی کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ نیب حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نیشنل بنک کی بنگلہ دیش کی برانچ میں فراڈ کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے ایک ماہ تک ریفرنس فائل کردیا جائے گا۔کمیٹی کے کے اجلاس میں سینیٹرز محسن خان لغاری ، نسرین جلیل ، سردار فتح محمد محمدحسنی کے علاوہ قائمقام صدر نیشنل بنک ، وزارت خزانہ ، نیب ، حبیب بنک لمیٹیڈ کے حکام نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.