سری لنکا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں میچ فکسنگ کا الزام عائد ہونے پر تحقیقات شروع کردیں

منگل 31 جنوری 2017 13:50

سری لنکا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں میچ فکسنگ کا الزام عائد ہونے پر تحقیقات ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) سری لنکا میں ایک فرسٹ کلاس میچ کے آخری روز صرف 59 اوورز میں 24وکٹوں کے نقصان پر 603 رنز بننے پر منتظمین چونک اٹھے، شریک ٹیموں پر میچ فکسنگ کا الزام عائد ہونے پر بورڈ نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

یہ میچ کلوترا فزیکل کلچر سرکل اور پاناڈورا اسپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پہلے اور دوسرے روزبالترتیب 8 وکٹ کے عوض 362 اور 4 وکٹ کے عوض 207 رنز بنے مگر حیران کن طور پر بارش سے متاثر آخری روز مجموعی طور پر 24 وکٹوں کے عوض 59 اوورز میں 603 رنز بن گئے۔

کلوترا کی ٹیم 171 رنز 5 وکٹ کی پوزیشن سے اچانک 197 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ جواب میں پاناڈورا نے 165 رنز کا ہدف 13.4 اوورز میں حاصل کرلیا، پوائنٹس میں ٹاپ پوزیشن پر موجود پورٹ اتھارٹی کرکٹ کلب نے اعتراض اٹھایا جس پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :