غلط ایمپائرنگ بھی میچ کا حصہ ہے، مورگن تنازع کھڑا کرنے کی بجائے آگے بڑھیں، بمرا
منگل 31 جنوری 2017 23:09
بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جسپریت بمرا نے کہا ہے کہ میچ میں ایمپائر کے غلط فیصلے کبھی ہمارے اور کھبی مخالف ٹیم کے حق میں جاتے ہیں، کرکٹ میں ایسا ہوتا رہتا ہے اسلئے ہمیں ان فیصلوں پر الجھنا نہیں چاہیے، مورگن کو بھی چاہیے کہ وہ تنازع کھڑا کرنے کی بجائے آگے بڑھیں۔
(جاری ہے)
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ون ڈے میں ایمپائر کے غلط فیصلے انگلینڈ کیلئے مہنگے ثابت ہوئے اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد تنازع کھڑا ہو گیا اور انگلش قائد مورگن کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میچ ریفری کے پاس اٹھائیں گے۔
بھارتی فاسٹ بائولر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تمام تر توجہ انگلینڈ کے خلاف آخری میچ پر مرکوز ہے، میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ انہوں نے انگلش کپتان کو بھی بالواسطہ طور پر دوسرے میچ میں ایمپائر کے غلط فیصلوں کو بھول کر آگے بڑھنے کا مشورہ دیا ہے، ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا اسلئے ہمیں ان پر فوکس نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے ہم وطن فاسٹ بائولر اشیش نہرا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ تجربہ کار بائولر ہیں اور ان کی راہنمائی ہمیشہ میرے لئے مفید ثابت ہوئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.