کرکٹ بورڈ کسی کو بھی کپتان بنا دے:مصبا ح الحق

بدھ 1 فروری 2017 14:03

کرکٹ بورڈ کسی کو بھی کپتان بنا دے:مصبا ح الحق

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم فروری۔2017ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے ، کہا بورڈ کسی کو بھی کپتان بنادے تاہم کپتان بدلنے سے پہلے مسائل حل کرے ورنہ نئے آنے والے کو بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں بڑے بڑے عقلمند لوگ بیٹھے ہیں ، وہ کسی کو بھی کپتان بنا دیں ،میں کسی کا نام نہیں دوں گا،جب کپتانی چھوڑنا چاہتا تھا اس وقت روکا گیااور اب شرم دلائی جارہی ہے کہ ریٹائر کیوں نہیں ہوجاتا ،جس طرح کے ریمارکس آرہے ہیں اس کے بعد کوئی لڑکا کپتان بننے کو تیار نہیں ہوگا۔

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہوم سیریز میں ٹیمیں اچھا کھیلتی ہیں، بھارت اپنے ملک میں ہی جیت کر نمبر ون بنا ہے ، ہم نے بھی یو اے ای میں 6سال کے دوران بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ میں بھی سیریز ڈرا کی تاہم 4میچز ہارنے کے بعد اب عوام ریٹائرمنٹ لینے کا مطالبہ کررہی ہے حالانکہ کل سب مجھے کرکٹ میں واپس آنے کا کہہ رہے تھے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیلنٹ کی کارکردگی کو بہتر نہیں کر پا رہے ہیں ، ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کی پچز کا میعار بہت خراب ہے ، یہاں سے لڑکا آسٹریلیا جاکر کھیلے گا تو اسے مشکلا ت کا سامنا تو یقیناہوگا ،ملک سے باہر دنیا کی ہر ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :