سی این جی کی قیمتوں میں بھی 74پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا

جمعرات فروری 21:23

سی این جی کی قیمتوں میں بھی 74پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2017ء) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی 74پیسے فی لٹر اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اضافے کے ساتھ سی این جی کی قیمت53روپی94پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جاچکا ہے اس صورت حال کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹروں سمیت ویگنوں اور بسوں کے مالکان نے بھی کرایوں میں فی کلو میٹر اضافے پر سوچ بچار شروع کردی ہے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :