آئی پی ایل 2017ء کھلاڑیوں کی نیلامی 20 فروری کو ہو گی، رجسٹریشن کی ڈیڈلائن ختم

جمعہ 3 فروری 2017 23:00

آئی پی ایل 2017ء کھلاڑیوں کی نیلامی 20 فروری کو ہو گی، رجسٹریشن کی ڈیڈلائن ..
بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 20 فروری کو بنگلور میں ہو گی، رجسٹریشن کی ڈیڈلائن ختم ہو گئی ہے اور مجموعی طور پر 750 سے زائد کھلاڑیوں نے نیلامی کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔ ایونٹ 5 اپریل سے 21 مئی تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے مطابق آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 4 فروری کو ہونا تھی تاہم سپریم کورٹ کے حکم نامے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ افراتفری کا شکار ہے جس کی وجہ سے آئی پی ایل کھلاڑیوں کی نیلامی بھی تاخیر کا شکار ہوئی، سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ 2 جنوری کو بی سی سی آئی کے صدر انورگ ٹھاکر اور سیکرٹری اجے شرکے کو عہدوں سے فارغ کر دیا تھا۔

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیلامی اب 20 فروری کو ہو گی جس میں 750 رجسٹرڈ بھارتی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی بولی لگے گی، ہر فرنچائز 9 غیرملکی کھلاڑیوں سمیت 27 کھلاڑیوں کا چنائو کرے گی۔