لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ 2017ء کل سے شروع
ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کر دیا گیا ،انتظامات مکمل ، ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا بھی اعلان کردیا
پیر 6 فروری 2017 16:35
(جاری ہے)
آج بروز منگل پہلا میچ ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کامقابلہ حبیب بینک /نیوایج کی ٹیم سے دوپہر دو بجے ہوگا۔
دوپہر تین بجے باڑیز کا مقابلہ آرمی سے ہوگا۔ بدھ آٹھ فروری کو دوپہر دو بجے پول اے میں سے ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے جبکہ تین بجے پول بی کی ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے ہوگا۔ جمتہ المبارک کو پول اے سے جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ ماسٹر پینٹس جبکہ پول بی میں سے جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے ہوگا۔ اتوار 12 فروری کو سب سڈری اور مین فائنل کھیلے جائیں گے۔لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ 2017ء میں شامل چھ ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا نجیب رضا کا کہنا تھا کہ فیصل بینک کا شکریہ انہوں نے پچھلے سال بھی ٹورنامنٹ سپانسر کیا تھا اور اس سے بھی 12 گول کا بہترین ٹورنامنٹ سپانسر کر رہے ہیں۔پول اے سے ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، میر شعیب احمد، راجہ سمیع اللہ اور خوان کروز لوساڈا ، حبیب بینک /نیوایج کی ٹیم میں عدنان جلیل اعظم، تیمور علی ملک، خوان جوز ڈائز البرادی اور حسام علی حیدر ، ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں محمد عامر صوفی، محمد حارث صوفی ، احمد علی ٹوانہ اور اینڈراس کرسپو شامل ہیں۔ پول بی کی ٹیموں میں باڑیز میں جمیل الرحمان باڑی، ممتاز عباس نیازی، حمزہ مواز خان اور جارک میرک، آرمی کی ٹیم میں احمد زبیر بٹ، میجر عمر منہاس، میجر جنرل اسفند یار پٹودی اور مینول ٹوکولینو جبکہ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں میر حذیفہ احمد، بلال حئی، راجہ تیمور ندیم اور ثاقب خان خاکوانی شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.