نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے بغیر کسی جواز کے فیسوں میں من مانا اضافہ کردیا

منگل 7 فروری 2017 23:33

نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے بغیر کسی جواز کے فیسوں میں من مانا اضافہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء)نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے بغیر کسی جواز کے فیسوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے جبکہ والدین پر یکمشت تین ماہ کی فیس جمع کروانے کے لیے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا نہیں کہ بیشتر نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے فیسوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ کچھ اسکولوں کی جانب سے والدین کو 3 ماہ کی فیس یکمشت ادا کرنیکا چالان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے والدین کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے گریز کیا جا رہا ہے اور نجی اسکولز کی حالتِ زار اور تعلیمی معیار جانچنے کے لیے بغیر اطلاع کے کیے جانے والے سرپرائز وزٹ بھی نہیں کیے جا رہے ہیں جس کے باعث نجی اسکول کی انتظامیہ بے باک اور بے خوف ہو گئی ہے۔والدین نے مزید بتایا کہ فیسوں میں من مانے اضافے کو رد کرنے والے بچوں کو امتحانات میں شرکت سے روک دیاجاتا ہے جبکہ سزا کے طور پر بعض طالب علموں کے اسکول بیگ ضبط کرنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد آدھی فیس ادا کرنے والے طالب علموں کے اسکول بیگ واپس کئے جاتے ہیں۔