حیدر آباد یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عائد
سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 13:25
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء): بھارتی شہر حیدر آباد کی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف حیدر آباد کے کیمپس میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی یونیورسٹی کی ایک طالبہ زنیرہ کے شکایت درج کروانے پر منظر عام پر آئی۔
(جاری ہے)
مسٹر ٹی وی راؤ کے رابطہ کرنے پر یونیورسٹی کے رجسٹرار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیمپس میں مسلمان طلبا کے داخلے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس کی وجہ بتائی گئی کہ طلبا ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دئے گئے بیان اور امریکہ کی نئی امیگریشن پالیسی پر ایک اجلاس منعقد کرنا چاہتے تھے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے اس اجلاس کی اجازت بھی نہیں دی۔ یونیورسٹی کے گارڈز کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں مسلمان طلبا داخل ہو رہے ہیں جو ممکنہ طور پرکسی خطرے کو دعوت دے سکتے ہیں۔ لہٰذا مذکورہ کیمپس میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.