جرمنی ، 2016 میں 91 مساجد پر حملے،12ملزمان کی شناخت

ان حملوں میں سے 21 سب سے زیادہ آبادی والے جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں کیے گئے،جرمن حکومت

اتوار 12 فروری 2017 18:40

جرمنی ، 2016 میں 91 مساجد پر حملے،12ملزمان کی شناخت
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) جرمن حکومت نے بتایا ہے کہ ملک میں 2016ء میں 91 مساجد پر حملے کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان حملوں میں سے 21 سب سے زیادہ آبادی والے جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں کیے گئے، جہاں مسلمان تارکین وطن بھی بڑی تعداد میں آباد ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں ان حملوں کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم یہ کہا گیا ہے کہ پولیس 12 واقعات میں ملزمان کو شناخت کر چکی ہے اور اب تک ایک شخص گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ 2015ء میں نو لاکھ کے قریب نئے مہاجرین اور تارکین وطن کی آمد کے بعد سے جرمنی میں مساجد اور مسلم تارکین وطن پر حملوں اور معاشرے میں جزوی طور پر مسلم مخالف جذبات میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :