لاہور ہائیکورٹ نے سی ایس ایس کے امتحانات اردو میں لینے کا فیصلہ جاری کردیا
سمیرا فقیرحسین منگل 14 فروری 2017 13:47
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2017ء) : لاہور ہائیکورٹ نے سی ایس ایس کے امتحانات اُردو زبان میں لینے سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 2018ء کے سی ایس ایس امتحانات اُردو زبان میں لینے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر ایک درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے اُردو زبان کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن سی ایس ایس کے امتحانات تاحال انگریزی زبان میں لیے جا رہے ہیں جس سے ایسے اُمیدوار جو انگریزی زبان میں زیادہ مہارت نہیں رکھتے، سی ایس ایس امتحانات میں کامیابی سے محروم رہ جاتے ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سی ایس ایس کے 2017ء میں ہونے والے امتحانات اُردو زبان میں لیے جانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے موقف اختیار کیا کہ 2017ء کے سی ایس ایس کے امتحانات اُردو زبان میں لینے کے لئے وقت کم ہے ، البتہ 2018ء کے سی ایس ایس امتحانات اُردو زبان میں لیے جائیں گے ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے اُردو زبان کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.