جولائی 2015ء سے دسمبر 2016ء تک ملک میں 2747 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں، ٹیکسٹائل کے خصوصی پیکیج سے برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال
بدھ 15 فروری 2017 17:26
(جاری ہے)
ٹیکسٹائل کے شعبہ کے لئے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن فنڈ سکیم شروع کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری تمام چیلنجوں کے باوجود اور توانائی کی بہتر ترسیل کی وجہ سے اس میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 10 جنوری کو 180 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے جو اگلے 18 ماہ کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کساد بازاری آئی ہے، دو تین ممالک کے علاوہ امریکہ، یورپی یونین، چین اور ترکی سمیت ان ممالک کی پچھلے تین سال میں برآمدات کم ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کساد بازاری اور طلب میں کمی کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، اس کا براہ راست اثر پاکستان کی برآمدات پر پڑتا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران نیٹ ویئر کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈیوٹیاں واپس لی گئی ہیں، ٹیکسٹائل مشینری پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔ کپاس کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اس سے ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2013-14ء میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ 2014-15ء میں 23 ارب 80 کروڑ اور 2015-16ء میں 21 ارب 97 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.