وزیر اعظم نے اعزازاحمدچوہدری کو واشنگٹن میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی
اعزاز احمد چوہدری مارچ میں اپنے نئے عہدے کی ذمہ داری سنبھالیں گے
بدھ 15 فروری 2017 23:13
(جاری ہے)
وزارت خارجہ میں رہتے ہوئے اعزاز چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے اقوام متحدہ اور ڈائریکٹر جنرل ریلیشنز برائے جنوبی ایشیائی ممالک بھی رہ چکے ہیں۔
ان عہدوں پر رہنے کی وجہ سے وہ بھارت کے ساتھ امن عمل میں کافی سرگرم رہے ۔قبل ازیں اعزاز چوہدری نیدرلینڈز میں پاکستانی سفیر بھی تعینات رہ چکے ہیں جبکہ وہ پاکستان مررڈ ٹو ڈچ آئیز کے نام سے کتاب بھی لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ اعزاز چوہدری اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔اعزاز چوہدری 27 فروری 1958 کو پیدا ہوئے، انہوں نے فلیچر اسکول آف لاء اینڈ ڈپلومیسی، میڈ فورڈ ، میساچیوسٹس سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی جبکہ بیچلر آف سائنس کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی۔جلیل عباس جیلانی کو نومبر 2013 میں امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.